Best Wall Stickers

آج کھانے میں مزیدار حیدر آبادی قیمہ بریانی بنائیں

بریانی برصغیر پاک و ہند کے دسترخوان کا لازمی جز ہے۔ ایسا نا ممکن ہے کہ کسی کے سامنے بریانی پیش کی جائے اور وہ ذوق و شوق سے اسے نہ کھائے۔

آج ہم آپ کو مزیدار حیدر آبادی قیمہ بریانی بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

اجزا
قیمہ: 2 کلو

دہی: 1 کپ

چاول: 2 کلو

پیاز: 2 عدد

ٹماٹر: 3 عدد

ہری مرچ: 6 عدد

لہسن: 3 جوئے

لہسن ادرک کا پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ

کڑی پتہ: 12 عدد

پودینہ: 1 کپ

نمک، لال مرچ: 1 چائے کا چمچ

ہلدی: 1 چائے کا چمچ

زیرہ: 1 کھانے کا چمچ

گرم مصالحہ: 1 کھانے کا چمچ

تیز پات: 2 پتے

لونگ: 6 دانے

دار چینی: 2 اسٹک

آلو بخارا: 12 عدد

تل: 1 کھانے کا چمچ

خشخاش: 1 کھانے کا چمچ

ترکیب
سب سے پہلے چاول میں تیز پات، لونگ اور دار چینی ڈال کر ابال لیں۔

پیاز فرائی کرکے اس میں ہری مرچ، لہسن، ادرک، کڑی پتہ، نمک، لال مرچ، زیرہ، دھنیہ، گرم مصالحہ اور آلو بخارا ڈال کر بھونیں اس کے بعد قیمہ ڈال کر بھونیں۔

اب پین میں نیچے قیمہ ڈالیں پھر اوپر چاول ڈالیں، اس کے بعد پودینہ، ٹماٹر اور لہسن ڈالیں پھر دوبارہ قیمہ پھر چاول، ٹماٹر، لیموں، پودینہ اور پیلا رنگ ڈال کر دم دے دیں۔

گرما گرم مزیدار حیدر آبادی قیمہ بریانی تیار ہے۔
آج کھانے میں مزیدار حیدر آبادی قیمہ بریانی بنائیں آج کھانے میں مزیدار حیدر آبادی قیمہ بریانی بنائیں Reviewed by WafaSoft on May 20, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.