Best Wall Stickers

Seb Ke Fawaidسیب(Apple) کے فوائد

سیب(Apple) کے فوائد

پھلوں میں سیب کو سب سے زیادہ توانائی بخش سمجھا جاتا ہے۔یہ ایک خوش ذائقہ اور غذائیت سے بھرپور پھل ہے، سیب کے بارے میں کہا جاتاہے:’’ناشتے میں ایک سیب کھائیے،کبھی ڈاکٹر کے پاس نہ جائیے۔‘‘سیب کے بے شمار فوائد میں سے چند  پیشِ خدمت ہیں:
(1)سیب دل ودماغ کو فرحت پہنچاتا ہے۔
(2)دل کو طاقت دیتا اور گھبراہٹ دُور کرتا ہے۔
 (3)سیب خون پیدا کرتا اور چہرے کا رنگ نکھارتا ہے۔
(4)سیب جگر کی اصلاح کرتا،معدے کو طاقت دیتا ہے۔

(5)نہارمنہ(خالی پیٹ) سیب، دُودھ کے ساتھ صحت بخش ہے۔
(6)سیب کا جوس پیٹ اور آنتوں کے جراثیم مارتا ہے۔
(7)سیب دانتوں اور مسوڑوں کو مضبوط کرتا ہے۔
(8) پیچش،ٹائیفائیڈ، تپ دِق اور کھانسی میں مفید ہے۔
(9)سیب کا مُرَبَّہ دل ودماغ کو مضبوط کرتا ہے۔
(10)سیب نظر اور حافظہ تیز کرتا ہے۔
(11)سیب پتھری کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
 (12)کچاسیب گرم کرکے ورم پر لگانا مفید ہے۔
 (13)سیب کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکتا اور کم کرتا ہے۔
(14)ایک تحقیق کے مطابق سیب ہرکینسرکو روکتا ہے۔
(15)سیب کا سرکہ ہچکیوں کی روک تھام، گلے کی تکلیف میں راحت، نزلہ زکام سے آرام  دیتااور وزن میں کمی کرتا ہے۔(مختلف ویب سائٹس سے ماخوذ)
نوٹ: ہردوا اورنسخے کو اپنے طبیب کے مشورے سے استعمال کیجئے۔




Seb Ke Fawaidسیب(Apple) کے فوائد Seb Ke Fawaidسیب(Apple) کے فوائد Reviewed by WafaSoft on April 11, 2020 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.