Best Wall Stickers

قیمہ کے مزیدار اور ذائقے دار پکوان

گوشت ہر کسی کی پسندیدہ غذا میں شمار کیا جاتا ہے ۔ہمارے ملک میں گوشت سے طرح طرح کے پکوان بنائے جاتے ہیں اور بہت شوق سے کھائے بھی جاتے ہیں۔ہر کو ئی اپنی پسند کے مطابق بکرے،گائے ، چکن یا بھیڑ کا گوشت سے کھانوں کی لذت بڑھاتا ہے۔ ہمارے ہاں قیمہ بہت شوق سے کھایا جاتا ہے۔ مغلوں اور نوابوں کے دور میں بھی قیمے کے مختلف کھانوں کو نہایت اہمیت حاصل تھی۔ قیمے کے بارے میں اکثر اکبر کے درباری ابو فضل کی تراکیب پکوان کا حوالہ دیا جاتا جو پلاؤ میں ایک جزو کے طور پر استعمال ہوتا۔ مغلوں کو گائے کا قیمہ پسند تھا مگر لکھنؤ میں باورچی بھیڑ کے قیمے کو ترجیح دیتے تھے کیونکہ اس کے گوشت کا قیمہ نرم ہوتا تھا۔ باورچی گوشت کو پیس کر باریک کردیتے اور پھر اس میں ادرک لہسن، خشخاش اور دیگر متعدد مصالحے استعمال کرتے۔ قیمے کو گیند یا ٹکیوں کی شکل بھی دی جاتی ہےاور سیخوں پر پھیلایا جاتاہےیا پھر آگ کے اوپر بھونا جاتاہے۔ جبکہ صرف قیمہ بھی پکایا جاتا ہے۔ قیمے میں مختلف سبزیاں بھی ڈال کر مختلف پکوان تیار کیے جاسکتے ہیں۔ بکرے،گائے ،چکن یا بھیڑ کےگوشت سےطرح طرح کے چٹ پٹے اورمصالحے دار قیمے کے پکوان بنائے جاتے ہیں۔ان ہی میں سے چند کی ترکیبیں حاضر خدمت ہیں، توجہ فرمائیں۔
بہاری قیمہ​
اجزاء:
قیمہ۔آدھا کلو
خشخاش۔ ایک کھانے کا چمچ
کھوپرا ۔ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا)
لال مرچ ۔بارہ عدد (گول)
لونگ۔ تین عدد
دار چینی۔ دو ٹکڑے
ہری۔ الائچی تین عدد
کچا پپیتا۔ ایک کھانے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ ۔ایک کھانے کا چمچ
گھی یا تیل۔ آدھا کپ
نمک۔ ایک چائے کا چمچ
دہی۔ ایک کپ
پیاز۔ تین چائے کے چمچ (تلی اور پسی ہوئی)
گرم مصالحہ۔ ایک چائے کا چمچ
ہرا دھنیا ۔گارنش کے لئے
ہری مرچ۔ گارنش کے لئے
ترکیب:
1۔خشخاش، کھوپرا، گول لال مرچ، لونگ، دار چینی اور ہری الائچی کو بھون کر پیس لیں۔
2۔قیمے کو کچا پپیتا اور ادرک لہسن کے پیسٹ سے میری نیٹ کرکے دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔
3۔اب گھی یا تیل گرم کرکے اس میں مصالحہ، ایک چوتھائی کپ پانی اور نمک کے ساتھ ڈال کر چند منٹ کے لیے فرائی کر لیں۔
4۔اب اس میں میری نیٹ کیا ہوا قیمہ شامل کریں۔
5۔پھر اس میں دہی ڈال کر ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں، یہاں تک کہ پانی خشک ہو جائے۔
6۔اس کے بعد پیاز اور گرم مصالحہ شامل کرکے کوئلے کا دم دیں۔
7۔اب ہرا دھنیا اور ہری مرچ سے گارنش کرکے کشمیری پراٹھے کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔
قیمہ کے مزیدار اور ذائقے دار پکوان قیمہ کے مزیدار اور ذائقے دار پکوان Reviewed by WafaSoft on May 20, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.