Best Wall Stickers

Kaddu Sahreef Ke Fawaid

کدّو شریف کے فوائد

(محمد اعجاز نواز عطاری مدنی)

’’کدّوشریف‘‘ (pumpkin)جسے لوکی بھی کہا جاتا ہے، ایک معروف سبزی ہے،یہحضور نبیِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو بہت پسند تھا۔ (ابن ماجہ،ج4،ص27،حدیث:3302)اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اسے شوق سے تناول فرمایا۔(بخاری،ج3،ص537،حدیث:5435) اور اسے ہانڈیوں میں ڈالنے کی ترغیب دیتے ہوئے ارشاد فرمایا:جب ہانڈی پکاؤ تو اُس میں کدّوزیادہ ڈال لیا کرو کہ یہ غمگین دل کو مضبوط کرتا ہے۔ غذائیت کے اعتبار سے یہ توانائی بخش سبزی ہے۔ چند فوائد پیشِ خدمت ہیں:
(1)ہلکی آنچ پر پکائے ہوئے کدّوکے سالن میں فولاد، کیلشیم، پوٹاشیم، وٹامن اے ،وٹامن بی اور معدنی وروغنی نمکیات وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
(2)کدّو معدے کی تیزابیت اور جلن میں بہت مفید ہے۔
(3)دائمی قبض، گرم طبیعت اور محنت ومشقت کرنے والے افراد کے لیے کدّواور چنے کی دال کا پکوان قُوّت بخش غذا ہے۔
(4)کدّوحافظہ تیز کرتا اور ہرقسم کے دِماغی ورم(سُوجن) کو دُور کرتا ہے۔
(5)کدّوکا گُودا بچھو کے ڈَنگ پر لیپ کرنے اور اس کا رس مریض کو پلانے سے زہر کا اثر زائل ہوجاتا ہے۔
(6)کدّو کا گُودا باریک پیس کر پیشانی پر لیپنے سے سرکا درد جاتا رہتا ہے۔
(7)کدّو کو گلا کر اس کے ٹکڑے پابندی کے ساتھ کھانا جگر کے مرض میں مفید ہے۔
 (8)کدّوکا پانی پینا پیشاب کی بندش اور جلن میں مفید ہے۔(فیضانِ طب نبوی، ص260،پھولوں، پھلوں اور سبزیوں سے علاج، ص383)

Kaddu Sahreef Ke Fawaid Kaddu Sahreef Ke Fawaid Reviewed by WafaSoft on April 11, 2020 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.