Best Wall Stickers

مزیدار بیکڈ سگار رول بنانے کی ترکیب

آج افطار میں روایتی رول سموسے کے بجائے کچھ نیا پیش کریں جس سے افطار کا لطف دوبالا ہوجائے اور اہلخانہ آپ کو داد دینے پر مجبور ہوجائیں۔

اجزا
چکن: 200 گرام

تازہ ڈبل روٹی: رول بنانے کے لیے، حسب ضرورت

تیل: 2 کھانے کے چمچ

پیاز کٹی ہوئی: 1 عدد

شملہ مرچ کٹی ہوئی: 1 عدد

آلو کدو کش کیا ہوا: 1 عدد

گاجر کدو کش کیا ہوا: 1 عدد

ٹماٹر کٹا ہوا: 1 عدد

ہری مرچ کٹی ہوئی: 2 عدد

نمک: حسب ذائقہ

لال مرچ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

چاٹ مصالحہ: 1 چائے کا چمچ

زیرہ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ

سویا ساس: 2 چائے کے چمچ

لیموں کا رس: 2 چائے کے چمچ

ترکیب
ایک پین میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز کو فرائی کرلیں یہاں تک کہ پیاز کی رنگت ہلکی گلابی ہو جائے۔

اب شملہ مرچ ڈال کر چند منٹ فرائی کر کے اس میں لہسن ڈال کر سوتے کرلیں۔

اب چکن شامل کر کے پکنے دیں یہاں تک کے اس کا رنگ تبدیل ہوجائے۔

پھر آلو، گاجر، ٹماٹر اور ہری مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

اب نمک، لال مرچ پاؤڈر، چاٹ مصالحہ اور زیرہ پاؤڈر ڈال دیں۔

تھوڑا سا پانی شامل کریں، اسے ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں یہاں تک کہ چکن نرم ہوجائے اور گل جائے۔

سویا ساس اور لیموں کا رس شامل کر کے مکس کریں اور چولہے سے ہٹا کر ایک طرف رکھ دیں۔

ڈبل روٹی کے کنارے ہٹا دیں اور بیلنے کی مدد سے اسے بیل کر پتلا کرلیں۔

پھر اس کے ایک طرف چکن مکسچر رکھیں اور دوسری طرف سے احتیاط کے ساتھ رول کر دیں اور پانی کی مدد سے کناروں کو بند کردیں۔

اب ان رولز کو پہلے سے چکنی کی ہوئی بیکنگ ٹرے پر رکھ کر 180 سینٹی گریڈ پر بیک کرلیں یہاں تک کہ خستہ اور سنہرے ہو جائیں۔

اگر اوون نہیں ہے تو توے پر ڈبل روٹی کو دونوں طرف سے ہلکی آنچ پر ٹوسٹ کرلیں۔

مزیدار بیکڈ سگار رول کیچپ یا چلی گارلک ساس کے ساتھ سرو کریں۔
مزیدار بیکڈ سگار رول بنانے کی ترکیب مزیدار بیکڈ سگار رول بنانے کی ترکیب Reviewed by WafaSoft on May 20, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.