Best Wall Stickers

مزیدار ڈرم اسٹک گھر میں تیار کریں

ماہ رمضان میں ہر خاتون خانہ چاہتی ہوں گی کہ اس مقدس ماہ میں اہل خانہ کو ایسے پکوان کھلائیں جو ذائقہ دار ہونے کے ساتھ غذائیت بخش بھی ہوں۔

اسی لیے آج ہم آپ کو ڈرم اسٹک بنانے کی نہایت آسان ترکیب بتا رہے ہیں۔

اجزا
چکن ڈرم اسٹک: 8 عدد

شہد: 2 کھانے کے چمچ

وورچیسٹر ساس: کھانے کے چمچ

لہسن: دو جوئے پسے ہوئے

نمک: حسب ذائقہ

ٹماٹو کیچپ: 4 کھانے کے چمچ

ترکیب
سوائے چکن کے تمام اشیا ایک برتن میں ڈال کر مکس کرلیں۔

ڈرم اسٹک کو زیادہ گوشت والے حصہ سے نچلی طرف چھری سے کاٹیں اور اس میں ساس اور تمام مکس اجزا ڈال دیں۔

اب اسے فریج میں رکھ دیں۔

اوون گرم کریں اور اس کا درجہ حرارت تقریباً 200 ڈگری رکھیں۔

اب چکن کو ایلومینیم فوائل سے ڈھانپ کر اسے اوون میں 15 منٹ تک پکائیں اور چکن کو الٹ کر مزید 30 منٹ تک پکائیں۔



مزیدار ڈرم اسٹک تیار ہیں۔
مزیدار ڈرم اسٹک گھر میں تیار کریں مزیدار ڈرم اسٹک گھر میں تیار کریں Reviewed by WafaSoft on May 20, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.