Best Wall Stickers

بائٹ سائز اسپرنگ رول

اسپرنگ رول کی پٹیاں آٹھ عدد

چکن بوٹی دس عدد بون لیس

تِل کا تیل ایک چائے کا چمچ

بند گوبھی ایک چھوٹا پھول باریک کٹی ہوئی

شملہ مرچ دو عدد باریک کٹی ہوئی

گاجر دو عدد باریک کٹی ہوئی

نمک حسب ذائقہ

سفید مرچ ایک چائے کا چمچ

سویا سوس دو کھانے کے چمچ

سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ

چینی ایک چائے کا چمچ

چکن کیوب والا میدہ تھوڑا سا

بین اسپراؤٹس ایک پیالی

ہری پیاز کے پتے آدھی پیالی باریک کٹے ہوئے

انڈے کی سفیدی دو عدد

تیل تلنے کے لیے





پہلے چکن بون لیس بوٹیوں کو اُبال کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کریں۔

 اب ایک کڑاہی میں تِل کا تیل گرم کرکے چکن کی بوٹیاں، بند گوبھی، کٹی شملہ مرچ اور گاجر کو اسٹر فرائی کرلیں۔

 ساتھ ہی ان میں نمک، سفید مرچ، سویا سوس، سفید سرکہ، چینی اور چکن کیوب والا میدہ بھی شامل کرکے تین سے چار منٹ بھون کر اُتار لیں۔

 اس کے بعد بین اسپراؤٹس اور ہری پیاز کے پتے ڈال دیں۔

 اسپرنگ رول کی پٹیوں کے دو دو حصے کر لیں۔

 اب چکن مکسچر کو ایک ایک اسپرنگ رول کی پٹیوں کے درمیان رکھ کر رول بنائیں اور آخر میں انڈے کی سفیدی لگا کر بند کر دیں۔

 اس کے بعد کڑاہی میں حسب ضرورت تیل گرم کرکے ڈیپ فرائی کریں اور گولڈن براؤن کر لیں۔

 مزے دار اسپرنگ رول تیار ہیں۔

 گرم گرم سرو کریں۔
بائٹ سائز اسپرنگ رول بائٹ سائز اسپرنگ رول Reviewed by WafaSoft on May 21, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.