Best Wall Stickers

چکن ڈرم اسٹکس

چکن لیگس 6عدد

چوپڈ ہری مرچیں 3-4عدد

ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ

نمک حسبِ ذائقہ

کٹی لال مرچ 1کھانے کا چمچ

کٹی کالی مرچ 1چائے کا چمچ

سویاساس 1اور آدھا کھانے کا چمچ

سرکہ 2کھانے کے چمچ

لیموں کا رس 1کھانے کا چمچ

پیاز 1کپ

انڈہ 1عدد

میدہ 1کپ

کارن فلار آدھا کپ

میدہ کوٹنگ کے لئے


چکن لیگس لے کر ان کی ہڈیاں الگ کر لیں اور ہڈیاں دھو کر سائیڈ پر رکھ دیں۔ اب ایک چوپر میں الگ کیا ہوا چکن، ہری مرچیں، سرکہ، نمک، کٹی لال مرچ، ادرک لہسن پیسٹ، کالی مرچ، سویا ساس اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح چوپ کر لیں۔ پھر ایک باؤل میں چکن، پیاز، کارن فلار، میدہ اور انڈہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اب ہاتھوں پر آئل لگا کرتیار کئے ہوئے بیٹر کو دھو کے رکھی ہوئی ہڈیوں پہ لگائیں۔ پھراس ڈرم سٹک کو میدہ میں کوٹ کر کے ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے ڈرم سٹکس کو گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔
چکن ڈرم اسٹکس چکن ڈرم اسٹکس Reviewed by WafaSoft on May 21, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.