Best Wall Stickers

گلاب جامن

اجزاء:

میدہ آدھا پاؤ ،

کھویا آدھا کلو

، انڈے دو عدد ،

بیکنگ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ

، کوگنگ آئل فرائی کرنے کے لئے ۔


ایک کلو شکر میں دو کپ پانی ڈال کر پکائیں ، تار بنے لگیں تو اُتار لیں اور دس عدد چھوٹی الائچیاں بھی پیس کر ڈال دیں

 میدہ ، کھویا ، بیکنگ پاؤڈر اور انڈے توڑ کر اچھی طرح سے مکس کر لیں اور ان کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا کر کچھ دیر کے لئے رکھ دیں ۔ کڑاہی میں آئل گرم کرکے ہلکی آنچ پر ان گولیوں کو تل لیں ، پھولنے اور سنہری ہونے پر شیرے میں ڈال دیں اور ایسے مزیدار گلاب جامن تیار ہو جائیں گے۔
گلاب جامن گلاب جامن Reviewed by WafaSoft on May 21, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.