Best Wall Stickers

مکھنی قیمہ​

اجزاء:
قیمہ ۔1 کلو
پیاز۔دو عدد
ٹماٹر۔دوعدد
گرم مصالحہ۔آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ۔حسبِ ضرورت(پسی ہوئی)
ہرا دھنیا۔تھوڑا سا
ہری مرچ۔حسبِ ضرورت (باریک کٹی ہوئی)
پنیر۔آدھا کپ(کش کیا ہوا)
سویٹ کارن۔ایک کپ(ابلے ہوئے)
ادرک لہسن کا پیسٹ۔ڈیڑھ چائے کا چمچ
ثابت لال مرچ۔چھ عدد
نمک ۔حسبِ ذائقہ
ہلدی ۔آدھا چائے کا چمچ
آئل۔حسبِ ضرورت
ترکیب:
کڑاہی میں آئل گرم کریں اور اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال کربراؤن کریں۔اب اس میں ادرک ، لہسن،نمک ،مرچ،ہلدی اور ٹماٹر ڈال کر بھونیں۔قیمہ ڈال کر اسے گلنے کے لئے رکھ دیں۔قیمہ گلنے پر اس میں سویٹ کارن شامل کر لیں۔اور پانی خشک کر کےدوبارہ بھونیں۔اب اس میں گرم مصالحہ شامل کر دیں۔اور دم لگانے کے لئے رکھ دیں۔ہری مرچ اور ہرا دھنیا چھڑک کر پنیر بھی باریک کش کرکے شامل کردیں۔

مکھنی قیمہ​ مکھنی قیمہ​ Reviewed by WafaSoft on May 20, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.