Best Wall Stickers

توا قیمہ​

اجزاء:
بکرے کا قیمہ۔ چار سو گرام
تیل۔ ایک چوتھائی کپ
ادرک۔ ایک کھانے کا چمچ
لہسن۔ دو کھانے کے چمچ
پیاز ۔آدھا کپ
کلیجی۔ دو سو گرام
ٹماٹر۔ ایک عدد
نمک۔ ایک چائے کا چمچ
لال مرچ۔ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)
ہلدی ۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ
گرم مصالحہ۔ ایک چائے کا چمچ
قصوری میتھی۔ ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچ۔ ایک چوتھائی کپ
ہرا دھنیا۔ ایک چوتھائی کپ
ترکیب:
1۔سب سے پہلے تیل کو توے پر گرم کرکے ادرک، لہسن، پیاز اور بکرے کا قیمہ فرائی کریں۔
2۔جب قیمہ آدھا پک جائے تو کلیجی ڈال دیں اور ساتھ ہی ٹماٹر، نمک، لال مرچ اور ہلدی ڈال دیں اور بھونتے جائیں۔
3۔ضرورت پڑنے پر حسب ضرورت پانی استعمال کریں۔
4۔جب قیمہ اور کلیجی اچھی طرح پک جائیں تو کلیجی کو چمچ کی مدد سے توڑ لیں۔
5۔اب اسے اچھی طرح مکس کرلیں۔
6۔آخر میں گرم مصالحہ، قصوری میتھی اور ہری مرچ ڈال کر مکس کر لیں۔
7۔اب ڈش میں نکال کر ہرے دھنیے سے گارنش کرکے سرو کریں۔
توا قیمہ​ توا قیمہ​ Reviewed by WafaSoft on May 20, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.